0
Monday 23 Sep 2013 21:04

فرقہ وارانہ تشدد سے رياستيں سختى سے نپٹيں، منموہن سنگھ

فرقہ وارانہ تشدد سے رياستيں سختى سے نپٹيں، منموہن سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزيراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے مخلتف رياستوں سے فرقہ وارانہ فسادات سے غير جانبدارانہ اور سختى سے نمٹنے کى درخواست کرتے ہوئے کہا کہ يہ سوچنا افسوس ناک ہے کہ ان سے کس سياسى پارٹى کو فائدہ اور کس کو نقصان ہوگا، مظفرنگر اور آس پاس کے اضلاع ميں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے فورا بعد آج نئی دہلی میں منعقد ہوئى قومى يکجہتى کونسل کى ميٹنگ ميں منموہن سنگھ نے رياستوں کے ساتھ ساتھ سياسى پارٹيوں کو بھى آگاہ کيا کہ فرقہ وارانہ عداوت سے کسى کو بھى فائدہ نہيں ہوتا بلکہ اس سے ايک مہذب ملک کے طور پر ہمارے وجود کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

وزيراعظم منموہن سنگھ نے سياسى پارٹيوں اور ميڈيا سے فرقہ وارانہ واقعات کو سياسى رنگ نہ دينے کى اپيل کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ وارانہ تشدد پھيلانے والى طاقتيں ملک کے جمہورى ڈھانچے کے لئے بہت بڑا خطرہ ہيں اس لئے حکومت کو ان طاقتوں سے سختى سے مقابلہ کرنے کا پختہ ارادہ ہے، ڈاکٹر سنگھ نے قومى يکجہتى کونسل کے 16 ويں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل اور ديگر کمزور طبقات کے خلاف تيزى سے بڑھتے ہوئے مظالم پر تشويش کا اظہار کيا اور کہا کہ گذشتہ تين برسوں کے دوران ان طبقات کے خلاف مظالم کے دس ہزار سے زائد معاملے درج ہوئے ہيں۔
خبر کا کوڈ : 304673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش