0
Sunday 6 Oct 2013 21:00

کوئٹہ، سریاب روڈ‌ پر سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 4 ملزمان گرفتار

کوئٹہ، سریاب روڈ‌ پر سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 4 ملزمان گرفتار

اسلام ٹائمز۔ فرنٹیئر کور اور پولیس کے عملے نے سریاب کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فرنٹیئر کور بلوچستان اور پولیس کے عملے نے سریاب کے علاقے ڈومکی میدانی کے قریب ارباب کرم خان روڈ پر مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران چار مشتبہ افراد علی جان، میر دوست، نذیر احمد اور عرفان علی کو گرفتار کرکے انہیں مزید تحقیقات کے لئے پولیس کے حوالے کردیا۔ چاروں ملزم پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں۔ تاہم ان ملزمان کا کسی خاص گروہ یا تنظیم سے تعلق کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

خبر کا کوڈ : 308760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش