0
Saturday 12 Oct 2013 17:38

حج کے موقع پر سعودی حکومت کی طرف سے شیعہ مخالف پمفلٹ اور کتابچے کی تقسیم

حج کے موقع پر سعودی حکومت کی طرف سے شیعہ مخالف پمفلٹ اور کتابچے کی تقسیم
اسلام ٹائمز۔ مناسک حج کے موقع پر سعودی حکومت کی طرف سے شیعہ مخالف پمفلٹ اور کتابچے تقسیم گئے۔ ایک ایرانی خبر رساں شیعہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق مناسک حج کے موقع پر زائرین میں شیعہ مذہب کے خلاف منفی پروپیگنڈا چلانے کے لئے پمفلٹ تقسیم کیے گئے ہیں جن کا مقصد مسلمانوں کے درمیان فساد پھیلانا اور منافرت کو پروان چڑھانا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شیعہ زائرین سعودی حکومت کے اس فعل پر مشتعل ہیں اور ان میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ سعودی حکومت کے اس فعل کی علماء نے سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقامات مقدسہ اور کعبۃ اللہ میں اسلام کے خلاف سازشیں بند ہونی چاہییں، اسلام کے نام نہاد ٹھیکیداروں کو اسلام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خادم حرمین دراصل خادم امریکہ اور خادم اسرائیل ہیں۔ جیسے وہ کہتے ہیں عرب حکمران کرنے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں، چاہے وہ کام اسلام کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 310583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش