0
Saturday 19 Oct 2013 12:04

انسداد دہشت گردی فورس کا پہلا دستہ فروری میں تربیت مکمل کرے گا

انسداد دہشت گردی فورس کا پہلا دستہ فروری میں تربیت مکمل کرے گا
اسلام ٹائمز۔ ملک میں دہشت گردی کی کاروائیوں کو روکنے کے لیے خصوصی انسداد دہشت گردی فورس بنانے کی تجویز کے بعد پنجاب میں فورس کی تشکیل کا بنیادی لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے گذشتہ روز ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں یہ تجویز سامنے آئی ہے کہ انسداد دہشت گردی کے لئے خصوصی فورس کا قیام عمل میں لایا جائے جس کا آغاز ابتدائی طور پر پنجاب سے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس فورس کے قیام کے لئے جو تجاویز زیر غور ہیں، ان میں اس فورس کے اہلکاروں کی تربیت فوج کے اسپیشل سروسز گروپ کی طرز پر کروانا شامل ہے۔ پنجاب سے اس فورس میں کل 2ہزار جوان بھرتی کیے جائیں گے جن کا ابتدائی بیج 500 سے 600 کے درمیان ہو گا۔ اس میں فوج سے ریٹائیرڈ ایس ایس جی کمانڈوز اور دیگر تربیت یافتہ افراد کی خدمات حاصل کی جائیں گی جب کہ ان کی تنخواہ 75 سے 85 ہزار روپے کے درمیان رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بھی تجویز زیر غور ہے کہ ملک بھر سے اس فورس کے لئے 8 سے 10 ہزار جوان بھرتی کئے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر دو سال کے لیے دوسرے محکموں سے عارضی طور پر اہلکار لیے جائیں گے لیکن دو سال بعد یہ فورس مکمل طور پر اپنے اہلکاروں پرمشتمل ہو گی۔ اس تجویز کو حتمی شکل دینے کے بعد اس کا پہلا دستہ 2 ماہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گا اور کسی بھی جگہ دہشت گردی یا کسی اور واقعے پر پہنچنے کی ذمہ داری اسی فورس کی ہو گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھرتیوں کےلیے اشتہار 31 اکتوبر تک آنے کا امکان ہے بھرتیاں نومبر میں کی جائیں گیں اور پہلا دستہ فروری میں تربیت مکمل کر لے گا۔
خبر کا کوڈ : 312265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش