0
Wednesday 23 Oct 2013 10:34

کنٹرول لائن پر بلااشتعال بھارتی حملوں میں شدت

کنٹرول لائن پر بلااشتعال بھارتی حملوں میں شدت
اسلام ٹائمز۔ کنٹرول لائن پر بلااشتعال بھارتی حملوں میں تیزی آتی جا رہی ہے، بھارتی حملے اب تک سات قیمتی جانیں لے چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کوٹلی مسعود الرحمان کے مطابق کوٹلی آزاد کشمیر لائن آف کنٹرول، نکیال اور گوئی سیکٹرز میں 9اگست سے شروع ہونے والی بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے اب تک 3 افراد شہید جبکہ 51 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ زخمیوں میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں۔ بھارتی فوج کی گولہ باری سے نکیال اور گوئی سیکٹرز کے کئی علاقوں میں مکانات کو بھی نقصان پہنچا اور سینکڑوں مویشی ہلاک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق 25مکان مکمل تباہ، 30 جزوی طور پر بھارتی گولہ باری سے تباہ ہوئے۔ بھارتی گولہ باری سے نکیال سیکٹر میں 3 گاڑیاں مکمل تباہ جبکہ 5 کو جزوی نقصان پہنچا۔ دوسری طرف پونچھ سیکٹر پر بھی بھارتی جارحیت میں 2افراد شہید ہو چکے ہیں۔ ادھر سیالکوٹ میں چپراڑ سیکٹر پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں رینجرز کا ایک جوان شہید جبکہ عمراں والی کے مقام پر ایک شہری مارٹرگولہ لگنے سے شہید ہوا۔
خبر کا کوڈ : 313401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب