0
Wednesday 23 Oct 2013 20:20

جنوبی پنجاب میں ٹیکس فری صنعتی زون اور چولستان میں ٹیکسٹائل سٹی بنایا جائے، محمد عارف رضوی

جنوبی پنجاب میں ٹیکس فری صنعتی زون اور چولستان میں ٹیکسٹائل سٹی بنایا جائے، محمد عارف رضوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد عارف رضوی نے یوتھ ونگ کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطہ ملتان قدرتی وسائل سے مالامال ہے مگرافسوس کہ مقامی جاگیرداروں کی بے حسی، مقتدر طبقے کی ناانصافیوں اور قوم پرستوں کی ہٹ دھرمی کے باعث اس خطے کو حقوق ملنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکمران انصاف کریں اور قوم پرست عناصر لسانی بنیادوں پر صوبے کے قیام کی ضد اور ہٹ دھرمی ختم کریں تو اس خطے کی محرومیاں ہمیشہ کے لئے ختم ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جنوبی پنجاب میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری، عوام کی نقل مکانی، خودکشیوں کے واقعات اور جرائم کے خاتمے کے لئے فوری طور پر عملی اقدامات اٹھائے جائیں اور پورے پاکستان میں سب سے زیادہ کپاس کی پیداوار دینے والا جنوبی پنجاب کو ٹیکس فری صنعتی زون قرار دیا جائے اور بہاول پور سے ملحقہ بنجر اراضی پر چولستان ٹیکسٹائل سٹی قائم کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک چائینہ گارمنٹس زون منصوبہ لاہور کے بجائے جنوبی پنجاب کے غیرآباد رقبے میں بناکر حکومت لاہور کی شہری آبادی کو صنعتی آلودگی سے بچا سکتی ہے اور بنجر زمین کو آباد کرنے کے ساتھ یہ منصوبہ خطے کی معاشی ترقی کا باعث بن سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 313603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش