1
0
Tuesday 5 Nov 2013 18:31

بنگلہ دیش میں 150 فوجیوں کو سزائے موت

بنگلہ دیش میں 150 فوجیوں کو سزائے موت
اسلام ٹائمز۔ بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے 2009ء میں سرحدی محفاظوں کی خونی بغاوت کے جرم میں 150 فوجی اہلکاروں کی موت کی سزا سنائی ہے، 150 دیگر افراد کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے، جن میں زیادہ تر سرحدی فوج کے اہلکار ہیں، مقدمے کا فیصلہ ابھی سنایا جا رہا ہے، 23 عام شہریوں کو بھی سازش کے الزامات کا سامنا ہے، 823 فوجیوں کے خلاف شہری عدالت میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے جنہیں فوجی عدالت نے بغاوت کے الزام میں قید کی سزا سنا رکھی ہے، 2009ء میں ڈھاکہ میں سرحدی فوج کے اہلکاروں نے تنخواہوں میں اضافے اور کچھ دوسرے تنازعات کی وجہ سے بغاوت کر دی تھی، اس دوران تشدد پھوٹ پڑا اور 3 گھنٹوں میں 74 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 57 اعلیٰ افسران بھی شامل تھے، اس وقت باغی فوجیوں نے قتل کیے جانے والے افسران کی لاشیں اجتماعی قبروں میں دفن کر دیں تھیں، دوسرے یونٹوں تک پھیل جانے والے اس بغاوت کے جرم میں 6 ہزار کے قریب فوجیوں کو پہلے ہی جیل ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 317852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
gucci mane back in jail april 2011 اسلام ٹائمز - بنگلہ دیش میں 150 فوجیوں کو سزائے موت
gucci handbags on sale http://www.circlemoutfitters.ca/gucci-handbags-outlet-benefits-can-be-available-web-page.aspx
ہماری پیشکش