0
Thursday 7 Nov 2013 15:44

گلگت، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

گلگت، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات قاسم نے میڈیا کو جاری خصوصی بیان میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جس مقصد کیلئے ایم ڈبلیو ایم کا قیام عمل میں لایا گیا تھا ایم ڈبلیو ایم میں موجود بعض عناصر کی بدولت ایم ڈبلیو ایم اپنے مقصد سے ہٹ کر روایتی سیاسی جماعت بن چکی ہے اور گلگت میں منعقد ہونے والے دفاع وطن کنونشن میں صرف عوامی اکثریت کیلئے بعض عناصر کو مدعو کیا گیا جن کو پارلیمنٹ کے ایوانوں تک رسائی نہ دلانا ایم ڈبلیو ایم کا منشور تھا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا تحریری استعفیٰ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی دفتر ارسال کر دیا ہے اور آئندہ انکا ایم ڈبلیو ایم کیساتھ کوئی تعلق نہیں ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 318579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش