0
Saturday 9 Nov 2013 19:03

پاکستان میں دہشت گردی کی بڑی وجہ کابل، دہلی اور واشنگٹن کا گٹھ جوڑ ہے، حامد رضا

پاکستان میں دہشت گردی کی بڑی وجہ کابل، دہلی اور واشنگٹن کا گٹھ جوڑ ہے، حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مخالفین اور متاثرین کا اتحاد بنائیں گے، امریکی حمایت یافتہ فضل اﷲ کو امیر بنانا پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہے، امن دشمنوں کی مزاحمت کے لیے امن پسند متحد ہو جائیں، ملا عمر پاکستانی طالبان کو پاکستان میں خونریزی سے روکیں، پاکستان میں دہشت گردی کی بڑی وجہ کابل، دہلی اور واشنگٹن کا گٹھ جوڑ ہے، پاکستان نے نائن الیون کے بعد امریکہ کا ساتھ دینے کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔ مرنے والے اور مارنے والے دونوں شہید نہیں ہو سکتے۔ قومی راہنما دہشت گردوں کو شہید نہیں، دہشت گرد کہنے کی جرأت پیدا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد سے لاہور پہنچنے پر پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن کو الجھاؤ کا شکار کیا جا رہا ہے، الیکشن کے شیڈول پر اتفاق رائے ضروری ہے، حکومت ریاست مخالف دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کی نازبرداریاں بند کریں، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے نرمی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی طالبان اسلامی ریاست کے اسلامی آئین کو تسلیم کریں، بھارت عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے،سچا مسلمان وہ ہے جس کے زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں، افغان مجاہدین کے استاد کرنل امام کو شہید کرنے والے مجاہد نہیں ہو سکتے،امریکی عالمی اوباش بن چکا ہے، ریاست کے باغیوں کو غیرمسلح کرنے کے لیے طاقت استعمال کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 319348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش