0
Wednesday 4 Dec 2013 19:51

متاثرین دیامر بھاشا ڈیم نے اسلام آباد میں طے شدہ معاوضے مسترد کر دیئے، نئے ریٹس مقرر کرنیکا مطالبہ

متاثرین دیامر بھاشا ڈیم نے اسلام آباد میں طے شدہ معاوضے مسترد کر دیئے، نئے ریٹس مقرر کرنیکا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی نے معاہدہ اسلام آباد میں طے پانے والے ریٹس کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت متاثرین ڈیم کو اعتماد میں لیکر نئے ریٹس متعین کرے۔ چلاس شہر میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر متاثرین ڈیم کمیٹی دیامر احمد عالم سیکرٹری جنرل نوشاد عالم و دیگر نے کہا کہ اہلیان نے ملک کی بقاء کی خاطر تاریخی قربانیاں دی ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ متاثرین ڈیم کمیٹی نے چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کیا ہے جس پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت سے بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اہلیان دیامر کے مسائل حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم کمیٹی میں دیامر کے تمام علاقوں چلاس ٹاؤن، بٹوخیل، تھک، نیاٹ، گینی، یس بالا، پائین،بونر، گونر فارم،اور گوہر آباد کو مکمل نمائندگی دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 327454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش