0
Saturday 4 Jan 2014 18:41

قومی امن کنونشن میں رکاوٹیں ڈالنے والے شدت پسند سوچ کے حامی ہیں، ایم ڈبلیو ایم گلگت

قومی امن کنونشن میں رکاوٹیں ڈالنے والے شدت پسند سوچ کے حامی ہیں، ایم ڈبلیو ایم گلگت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کے راہنما مولانا شیخ صادق مہدوی نے اپنے ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام اتوار کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہونے والے "قومی امن کنونشن" کی اجازت نہ دینے کے متنازعہ فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ درحقیقت حکمرانوں کی ایماء پر ایسے متنازعہ فیصلے کئے جا رہے ہیں کیونکہ حکمران درحقیقت شدت پسندوں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں اور طالبان سے مذاکرات کے حامی بھلا یہ کیسے برداشت کر سکتے ہیں کہ محب وطن اور امن پسند طبقات اور بالخصوص لاکھوں شہداء پاکستان کے لواحقین مادر وطن سے محبت کا عملی اظہار اور دہشتگردی اور انتہاءپسندی سے اعلان برائت کریں۔
خبر کا کوڈ : 337507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش