0
Friday 3 Jan 2014 18:39

اسلام آباد میں ہونیوالے قومی امن کنونشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

اسلام آباد میں ہونیوالے قومی امن کنونشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام پانچ جنوری کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہونے والے قومی امن کنونشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور کنونشن کا دعوت نامہ اہم قومی راہنماؤں کو پہنچا دیا گیا ہے۔ کنونشن میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کے لواحقین خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔ امن کنونشن میں دہشت گردی کے خلاف اور امن کے حق میں زوردار آواز اٹھائی جائے گی اور شہداء کے ورثاء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ کنونشن کی رابطہ کمیٹی کے رکن صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی اور مفتی محمد سعید رضوی نے کہا ہے کہ حکمران دہشت گردوں کی منت سماجت چھوڑ کر ان کے خلاف کارروائی کریں، دہشت گردوں کے حامیوں کی ناز برداریاں کرکے شہداء کے لواحقین کے جذبات مجروح کئے جا رہے ہیں۔ شہداء کے ورثاء کے جذبات کی ترجمانی کے لیے پانچ جنوری کا کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 337123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش