0
Saturday 11 Jan 2014 00:02

وفاقی حکومت کا جی بی محکمہ خوراک سمیت تمام محکموں میں کرپشن کی تحقیقات کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا جی بی محکمہ خوراک سمیت تمام محکموں میں کرپشن کی تحقیقات کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان میں تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اگلے مرحلے میں وفاقی حکومت نے محکمہ خوراک سمیت تمام محکموں میں ہونے والی غبن کی تحقیقات کا عندیہ دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک اس وقت اربوں کا مقروض ہو چکا ہے۔ وزارت خوراک نے عوام سے پیسہ وصول کرنے کے باوجود وفاقی حکومت کو ان چار سالوں میں ایک روپیہ بھی ادا نہیں کیا ہے، جس کے باعث محکمہ زبوں حالی کا شکار ہے اور ساتھ ساتھ قرضے کی عدم وصول کے باعث وفاقی حکومت نے گندم پر دی جانے والی سبسڈی مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کو محکمہ صحت میں ہونے والی غبن کی تحقیقات کے بعد وزیر خوراک نے وزارت سے استعفٰی دینے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 339803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش