0
Wednesday 22 Jan 2014 15:18

طالبان سے مذاکرات کرنے ہیں یا آپریشن، فیصلہ آئندہ چند روز میں کر لیا جائیگا، رانا تنویر حسین

طالبان سے مذاکرات کرنے ہیں یا آپریشن، فیصلہ آئندہ چند روز میں کر لیا جائیگا، رانا تنویر حسین
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن نہیں کیا جا رہا ہے لیکن جہاں فوجیوں کا خون بہے گا تو وہاں ٹارگٹیڈ کارروائی بھی ہوگی۔ کہتے ہیں طالبان سے مذاکرات کرنے ہیں یا آپریشن، فیصلہ آئندہ چند روز میں کر لیا جائیگا۔ واہ کینٹ میں یوریا مولڈ کمپاونڈ پلانٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ اگر پاک فوج کے جوانوں کا خون بہے گا تو کوئی رعایت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرستان میں کوئی آپریشن نہیں کیا جا رہا۔ وزیرستان میں مرنے والوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ شدت پسندوں کے ساٹھ سے زیادہ گروپ ہیں۔ تمام بڑے گروپوں سے مذاکرات کے لئے بات ہو چکی ہے، طالبان سے مذاکرات کرنے ہیں یا آپریشن اس حوالے سے فیصلہ آئندہ چند روز میں کرلیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 343776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش