0
Saturday 25 Jan 2014 18:50

محکمہ انسداد دہشتگردی کے قیام میں کوئی رکاؤٹ برداشت نہ کرنیکا فیصلہ

محکمہ انسداد دہشتگردی کے قیام میں کوئی رکاؤٹ برداشت نہ کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے قیام سے متعلقہ امور کو جلد سے جلد سرانجام دینے اور ان کی نگرانی کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، کمیٹی کا قیام لاہور میں اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیر تحفظ ماحولیات و پولیس ریفارمز کمیٹی کے چیئرمین کرنل (ر) شجاع خانزادہ کر رہے تھے۔ اجلاس میں ہوم سیکرٹری پنجاب، آئی جی پولیس پنجاب کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا کہ حکومت انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے قیام میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں آنے دے گی اور بہت جلد ترکی کے تعاون سے پنجاب میں ایسی نوعیت کا پہلا ادارہ قائم کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ایلیٹ پولیس پنجاب کی جانب سے سالانہ ٹریننگ پلان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور اس سے متعلقہ درپیش مالی مسائل بیان کئے گئے۔ اس موقع پر کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا کہ ایلیٹ پولیس فورس ٹریننگ کورس سے متعلقہ انصاف پر مبنی سمری جلد از جلد تیار کرکے وزیراعلٰی پنجاب کو پیش کی جائے گی، تاکہ ان تمام مسائل کا ازالہ کرکے ایلیٹ پولیس پنجاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 344958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش