0
Saturday 1 Feb 2014 22:06
پاک ایران گیس منصوبہ امریکی دباؤ پر ختم کیا جا رہا ہے

جے یو آئی اور جماعت اسلامی کو پاکستان نہیں طالبان کی فکر ہے، صاحبزادہ حامد رضا

دہشتگردوں سے مذاکرات سے پہلے شہداء کے ورثاء کو اعتماد میں لیا جائے
جے یو آئی اور جماعت اسلامی کو پاکستان نہیں طالبان کی فکر ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ جے یو آئی اور جماعت اسلامی کو پاکستان نہیں طالبان کی فکر ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں تازہ اضافہ واپس لیا جائے۔ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر حملے قابل مذمت ہیں۔ پچاس ہزار شہداء کے ورثاء سے مذاکرات کے لیے بھی کمیٹی بنائی جائے۔ شہداء کے لواحقین حقیقی اسٹیک ہولڈر ہیں۔ دہشت گردوں سے مذاکرات سے پہلے شہداء کے ورثاء کو اعتماد میں لیا جائے۔ جے یو آئی اور جماعت اسلامی کو پاکستان نہیں طالبان کی فکر ہے۔ افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانے بلوچستان میں بدامنی کو ہوا دے رہے ہیں۔ بلوچستان کے حالات کی خرابی میں بھارت ملوث ہے۔ سنی اتحاد کونسل ہر ضلع میں شہداء کے لواحقین کے کنونشن منعقد کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ روانگی سے پہلے پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاک ایران گیس منصوبہ امریکی دباؤ پر ختم کیا جا رہا ہے۔ خودکش اور ڈرون حملے نہ رکے تو امن عمل کامیاب نہیں ہوگا۔ فساد فی الارض کے مجرم معافی کے مستحق نہیں۔ ملک میں انتشار اور فساد پھیلانے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ سنی اتحاد کونسل دہشت گردی کے متاثرین اور مخالفین کو متحد کرے گی۔ چاروں صوبوں میں ہونے والی دہشت گردی میں ایک ہی مخصوص مکتبۂ فکر ملوث ہے۔ مسائل میں جلتے پاکستان کے حکمران میلوں ٹھیلوں میں مصروف ہیں۔ تحریک طالبان پاکستان افغان خفیہ اداروں کے زیراثر ہے۔
خبر کا کوڈ : 347500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش