0
Sunday 2 Feb 2014 16:35

طالبان نے’’ پنجتن‘‘ مقرر کر کے سیاسی انداز اپنایا ہے، حافظ حسین احمد

طالبان نے’’ پنجتن‘‘ مقرر کر کے سیاسی انداز اپنایا ہے، حافظ حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ طالبا ن نے’’ پنجتن‘‘ مقرر کر کے سیاسی انداز اپنایا ہے، یہ تمام آئین پاکستان کو ماننے والے ہیں، انہوں نے اعتراض کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیدیا ہے۔ ’’مزاحمتی گروپ‘‘ اور’’ پنجتن‘‘ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اب جو بات بھی ہو گی پاکستان کے آئین کے فریم ورک کے اندر ہو گی۔ صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ دونوں اطراف سے مذاکراتی ٹیموں کو بااختیار بنایا جائے، حکومتی اور مذاکراتی ٹیموں کو تحریری طور پر اختیار دیا جائے تب ہی مذاکرات کامیابی سے ہم کنار ہو سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کا معاملہ ایسی ہڈی بن چکا ہے جو نہ اُگلا جائے گا اور نہ ہی نگلا جا سکتا ہے، اس طرح اگر عدالت سرخرو ہو گی تو دوسرے اداروں میں اضطراب اور بے چینی ہو گی اور اگر اداروں کو مطمئن کیا جائے گا تو پھر عدالت کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پرویز مشرف کی بیماری ’’فوجی نوعیت کی ہے سول نوعیت کی نہیں‘‘۔
خبر کا کوڈ : 347708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش