0
Tuesday 11 Feb 2014 19:31
پاکستان، افغانستان اور ایران علاقائی بلاگ تشکیل دیں

طالبان کے بھارت اور امریکہ کیساتھ روابط کھلی حقیقت ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

طالبان کے بھارت اور امریکہ کیساتھ روابط کھلی حقیقت ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور شریعت دو متضاد چیزیں ہیں۔ طالبان پر شرعی قانونِ قصاص کیوں لاگو نہیں کیا جاتا۔ شہداء کے ورثاء حکمرانوں سے اپنے پیاروں کے لہو کا حساب مانگتے ہیں۔ ریاستی اتھارٹی کو چیلنج کرنا آئین سے بغاوت ہے۔ طالبان کا آئین و قانون کا باغی ہونا مسلمہ حقیقت ہے۔ پاکستان کو امریکہ کی کالونی اور بھارت کی منڈی نہیں بننے دیں گے۔ کیا نوجوانوں کو جنت کا لالچ دے کر خودکش حملہ آور بنانا شریعت ہے۔ طالبان اپنے عمل سے ہر روز شریعت کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ دہشت گردوں کی وکالت کرنے والے قوم کو گمراہ نہ کریں۔ آئینِ پاکستان میں پرائیویٹ جہاد اور لشکرسازی کی کوئی گنجائش نہیں۔ قوم بندوق برداروں کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہو جائے۔ موت کے سوداگروں اور نفرت کے بیوپاریوں نے ملک میں دہشت و وحشت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مارنے والوں کی تابعداری کی بجائے مرنے والوں سے ہمدردی کرے، آئین پر مکمل عمل سے شریعت کے نفاذ کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے، مذاکراتی چیمپئن قوم کو بتائیں کہ پچاس ہزار شہداء کے قاتلوں سے حساب کون لے گا۔ قبائلی پٹی پر حکومت کا مکمل آئینی و سیاسی کنٹرول ضروری ہے۔ اہل حق ظالموں سے آخری معرکے کے لیے صف بندی کر لیں۔ صوفیا کے ماننے والے امن کے لیے قربانیاں دیتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور ایران علاقائی بلاگ تشکیل دیں۔ طالبان کا امیر افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔ طالبان کے بھارت اور امریکہ کیساتھ روابط کھلی حقیقت ہیں۔ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں نے ملک یرغمال بنا لیا ہے۔ امن پسند امن دشمنوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔
خبر کا کوڈ : 350608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش