0
Saturday 22 Feb 2014 10:24

ہنگو میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کاروائی، 9 دہشت گرد ہلاک

ہنگو میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کاروائی، 9 دہشت گرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ہنگو کی تحصیل ٹل میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کاروائی میں 9دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹرز نے تحصیل ٹل کے علاقوں درسمند اور تورا اوڑی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 9دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق کاروائی میں 4 گن شپ ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔ شیلنگ سے دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فورسز کی شیلنگ ابھی جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں بھی فورسز نے کارروائی کر کے 40 سے زائد شدت پسندوں کو ہلاک کردیا تھا جن میں کئی غیر ملکی جنگجو بھی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 354242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش