0
Sunday 2 Mar 2014 11:53

ولی بابر قتل کیس میں ملوث مجرموں کی سیاسی وابستگی ظاہر کی جائے، جمیل الرب

ولی بابر قتل کیس میں ملوث مجرموں کی سیاسی وابستگی ظاہر کی جائے، جمیل الرب
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جمیل الرب نے کہا ہے کہ کراچی میں جہاں معصوم بے گناہ عوام کو موت کے گھاٹ اتارا گیا وہیں سچ کو سامنے لانے کیلئے مصروف عمل صحافیوں نے بھی اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے، صحافی ولی خان بابر ان میں سے ایک تھے جنہیں کراچی پر قابض دہشتگرد جماعت کے کارندوں نے سرِ عام قتل کیا، ولی بابر قتل کیس کا فیصلہ دہشتگردوں کی بدترین شکست اور صحافت کی عظیم فتح ہے۔ پارٹی چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر کراچی چیمبر آف کامرس سے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جمیل الرب نے کہا کہ ولی بابر قتل کیس کے فیصلے سے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹی ضرور لیکن ان کا وجود اب بھی قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے ولی بابر قتل کیس میں ملوث مجرموں کی سیاسی وابستگی ظاہر کی جائے اور قاتلوں کے سرپرستوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے تاکہ مظلومیت کا لبادہ اوڑھے فرعون صفت درندوں سے قوم آشنا ہو سکے۔ جمیل الرب کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اگر اب بھی سنجیدگی مظاہرہ نہ کیا تو شہر میں ہونے والی دہشتگردی کی مکمل ذمہ داری انہیں پر ہوگی، لہذا قاتلوں سے نمٹنے اور ان کے خاتمے کیلئے حکومتی سطح پر جامع اور ٹھوس حکمت عملی مرتب کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 357082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش