0
Monday 30 Aug 2010 14:30

ایرانی قوم کی منطق ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار ہے، منوچہر متقی

ایرانی قوم کی منطق ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار ہے، منوچہر متقی
اسلام ٹائمز – ینگ جرنلسٹ کلب نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متقی نے کہا ہے کہ ایران کو ایٹم بم بنانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ ایرانی قوم کے پاس دنیا کا طاقتور ترین ہتھیار موجود ہے اور وہ اسکی منطق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا موقف منطقی اور اصولی ہے لہذا اسے کسی قسم کی زورآزمائی اور ہتھیاروں کی دوڑ میں شرکت کرنے کی ضرورت نہیں۔ منوچہر متقی نے کہا کہ آج کا بین الاقوامی نظام منطق سے عاری ہے اور اس پر دھونس اور طاقت حکمفرما ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ آج دنیا کے لوگ ان ممالک سے جنہوں نے ہزاروں ایٹم بم ذخیرہ کر رکھے ہیں پوچھتے ہیں کہ اس قدر ایٹمی ہتھیار کس لئے بنا رکھے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور دوسری بڑی طاقتیں ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کی بات تو کرتی ہیں لیکن وہ اس مسئلے میں سنجیدگی سے عمل نہیں کرتیں۔ منوچہر متقی نے کہا کہ ایران دنیا کو ایٹمی اور کمیکل ہتھیاروں سے پاک کرنے میں انتہائی سنجیدہ ہے اور اسی لئے تہران میں منعقدہ جوہری ہتھیاروں کی روک تھام کی کانفرنس میں یہ نعرہ لگایا گیا کہ "جوہری توانائی سب کیلئے لیکن جوہری ہتھیار کسی کیلئے نہیں"۔
ایران کے وزیر خارجہ نے عراق اور افغانستان میں امریکی بے بسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ براک اوباما کیلئے بہترین راستہ یہ ہے کہ وہ عراق اور افغانستان سے امریکی فوجیوں کو مکمل طور پر باہر نکال لیں۔
خبر کا کوڈ : 35745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش