0
Thursday 6 Mar 2014 01:47

شمالی وزیرستان آپریشن کی صورت میں امریکہ کی افغان سرحد ’’سیل‘‘کرنیکی یقین دہانی

شمالی وزیرستان آپریشن کی صورت میں امریکہ کی افغان سرحد ’’سیل‘‘کرنیکی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے طالبان کیخلاف شمالی وزیرستان میں ممکنہ آپریشن  کی صورت میں پاکستان کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ افغان سرحد کو سیل کر دیگا اور طالبان شدت پسندوں کی ممکنہ افغانستان میں روپوش ہونے کا راستہ بند ہو جائیگا، شمالی وزیرستان میں طالبان کیخلاف امریکہ کا پاکستان سے دیرینہ مطالبہ ہے، امریکہ کو یہ یقین ہے کہ افغانستان میں کاررائیاں کرنیوالے طالبان بالخصوص حقانی نیٹ ورک کی پناہ گاہیں شمالی وزیرستان میں موجود ہیں اور اسی لئے وہ پاکستان پر اس نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کیلئے ماضی میں دبائو ڈالتا رہا ہے، سفارتی ذرائع کیمطابق اگرچہ پاکستان نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے، طالبان کیساتھ مسئلے کے حل کیلئے بات چیت کے آپشن کو بھی رد نہیں کیا گیا ہے تاہم اگر کبھی آپریشن کے حوالے سے  کوئی فیصلہ کیا ہوا تو پاکستان  کی خواہش ہے کہ امریکہ افغان سرحد کو سیل کر دے تا کہ آپریشن موثر ثابت ہو اور طالبان قیادت کو افغان کے اندر چھپنے کا موقع نہ مل سکے، اگرچہ پاکستان نے کابل سے پہلے ہی سے یہ مطالبہ کیا ہے لیکن ساتھ ہی پاکستانی حکام کو اس حقیقت کا بھی ادراک ہے کہ افغانستان  کی فوج اس صلاحیت کی حامل نہیں کہ اتنی لمبی سرحد کی نگرانی کا بندوبست کر سکے، افغانستان کے علاقوں کنڑ اور نورستان میں پہلے سے ہی طالبان قیادت روپوش ہے جس سے متعلق پاکستان کی تشویش سے کابل کو آگاہ کیا جا چکا ہے، پاکستان یہ چاہتا ہے کہ دہشگردوں کے ٹھکانے تباہ اور انکے لیڈروں کو گرفتار کیا جا سکے۔ 
خبر کا کوڈ : 358075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش