0
Saturday 8 Mar 2014 00:32

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا تھر میں قحط سالی پر صوبائی حکومت سے جواب طلب

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا تھر میں قحط سالی پر صوبائی حکومت سے جواب طلب
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر نے تھرپارکر میں قحط سالی کی وجہ سے انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومت سندھ سے 14 مارچ تک جواب طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھرپارکر میں قحط سالی کی وجہ سے بچوں کی اموات پر سندھ ہائی کورٹ بار کے 4 ارکان نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر کو خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ تھر میں قحط سالی کے باعث روزانہ 5 بچے دم توڑ رہے ہیں اور اب تک 121 بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ 60 ہزار ٹن گندم سرکاری گوداموں میں پڑی پڑی خراب ہوگئی لیکن متاثرہ خاندانوں کو گندم فراہم نہیں کی گئی، جسٹس مقبول باقر نےخط کوآئینی درخواست میں تبدیل کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ، ڈی جی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران سے 14 مارچ تک جواب طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ تھر میں قحط سالی سے گزشتہ سال دسمبر سے لے کر اب تک بچوں سمیت سیکڑوں افراد کی لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں جن کی عمریں 5 سال سے کم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 359234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش