0
Saturday 8 Mar 2014 00:14

خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت تھر میں قحط زدہ افراد کی امداد کے لئے امدادی کیمپ قائم کر دئیے گئے

خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت تھر میں قحط زدہ افراد کی امداد کے لئے امدادی کیمپ قائم کر دئیے گئے
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن میں صحرائے تھر میں قحط زدہ افراد امداد کیلئے امدادی کیمپ قائم کر دئیے گئے ہیں اور تھر کے قحط زدہ افراد امداد کیلئے غذائی اجناس و دیگر اشیاء ضرورت پر مشتمل آج پہلا ذخیرہ امداد کا روانہ کیا جائے گا، جس میں آٹا، دالیں، خشک دودھ، چینی، بسکٹس کے علاوہ ملبوسات سمیت زندگی بچانے والی ادویات بھی شامل ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم دکھی انسانیت کے جذبے سے سرشار ہوکر دکھی انسانیت کی بلا امتیاز رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ نائن زیرہ اور کے کے ایف میں قائم کیمپوں میں زیادہ سے زیادہ غذائی اجناس دیگر سامان جمع کرائیں۔ تھر کے قحط زدہ افراد کی زیادہ سے زیادہ امداد کریں تاکہ انسان کی قیمتی جانوں ضائع ہونے سے بچایا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 359230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش