0
Thursday 13 Mar 2014 21:40

تکفیری گروہ ملک میں نفرت پھیلانے کی منظم سازش کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

تکفیری گروہ ملک میں نفرت پھیلانے کی منظم سازش کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ طالبان کے ممکنہ حملوں کی پیش بندی یہی کالعدم گروہ کر رہے ہیں، ملک کو غیر محغوظ کرنے کیلئے دشمن جس قسم کی صف بندی میں مصروف ہے، حکمرانوں کو اسکا ادراک نہ ہونا افسوسناک ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری نے راولپنڈی سمیت ملک بھر میں طالبان کے سلیپر سیل کالعدم تکفیری گروہ کیجانب سے فرقہ واریت پھیلانےکی مذموم سازش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت تکفیری گروہ کی کڑی نگرانی کرے۔ یہ گروہ ملک بھر میں نفرت پھیلانے کی منظم منصوبہ بندیوں میں مصروف ہیں، پشاور میں غلیظ لٹریچر چھپوا کر ملت جعفریہ کیخلاف عوام میں اشتعال پیدا کرنے کیلئے تقسیم ہو رہا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کی حکومت خاموش تماشانی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ طالبان کے ممکنہ حملوں کی پیش بندی یہی کالعدم گروہ حالت امن میں کر رہے ہیں۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال حکمران ملک دشمنوں کے آگے سرنگوں ہوچکے ہیں۔ 50 ہزار سے زائد شہداء کے وارثان اپنے پیاروں کے خون کا قصاص چاہتے ہیں۔ ملکی قانون اور شریعت میں قتل کرنیوالوں کی سزا قتل ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ملک کو غیر محفوظ کرنے کیلئے دشمن جس صف بندی میں مصروف ہیں، حکمران کو اسکا ادراک نہ ہونا افسوسناک ہے۔ 

خبر کا کوڈ : 361414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش