0
Sunday 16 Mar 2014 11:55

خیرپور کا خیبر فتح ہوگیا، لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کی اجازت مل گئی

خیرپور کا خیبر فتح ہوگیا، لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کی اجازت مل گئی
اسلام ٹائمز۔ خیرپور کا خیبر فتح ہوگیا، ممتاز گراؤنڈ میں لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کی اجازت مل گئی۔ ایک مضبوط اعصابی جنگ کے بعد اللہ کی غیبی مدد، امام زمانہ (عج) کی نصرت، علامہ ناصر عباس جعفری کے عزم و حوصلے اور جوانوں کی استقامت نے دشمنوں اور منافقین کو بدترین شکست سے دوچار کرتے ہوئے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ خیرپور سندھ کے ممتاز گراؤنڈ پر لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کی اجازت ملنے کے بعد کانفرنس اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوگی۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا خان، پیپلز پارٹی کے سابق رہنماء وائس آف شہداء پاکستان کے ترجمان سینیٹر سید فیصل رضا عابدی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی و دیگر خطاب کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 362344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش