0
Friday 21 Mar 2014 12:37

خیبرپختون خوا کے سینئر بیوروکریٹ امجد شاہد آفریدی لاپتہ

خیبرپختون خوا کے سینئر بیوروکریٹ امجد شاہد آفریدی لاپتہ
اسلام ٹائمز۔ سابق ایڈوائزر وفاقی محتسب امجد شاہد آفریدی لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ان کی گاڑی موٹروے چھچھ ٹول پلازے کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔ سابق ایڈوائزر وفاقی محتسب امجد شاہد آفریدی جن کی خدمات تقریباً ایک ماہ قبل صوبائی حکومت کے حوالے کی گئی تھیں اور یہاں پر ان کو اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان تھا، گزشتہ دو دن سے لاپتہ ہیں۔ امجد شاہد آفریدی کے بیٹے وسیم خان آفریدی کے مطابق ان کے والد کی گاڑی موٹروے چھچھ ٹول پلازے کے قریب سے برآمد ہوئی ہے، اور خدشہ ہے کہ انہیں اغواء کرلیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امجد شاہد آفریدی شاہی مہمان خانے میں مقیم تھے اور 2 دن قبل اچانک لاپتہ ہوگئے ہیں، گمشدگی کی ابتدائی رپورٹ تھانہ شرقی میں درج کرلی گئی ہے۔ امجد شاہد آفریدی صوبائی سیکرٹری تعلیم، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اور سیکرٹری سائینس انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 364213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش