0
Tuesday 25 Mar 2014 00:36

بھارت پاکستان کے دریائوں پر قبضہ جبکہ پاکستان کے حکمران دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں، ڈاکٹر وسیم اختر

بھارت پاکستان کے دریائوں پر قبضہ جبکہ پاکستان کے حکمران دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں، ڈاکٹر وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی لیدڑ اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے میڈیا میں آنے والی عالمی ثالثی عدالت کی خبر جس میں کہا گیا کہ''بھارت دریائے نیلم کے پانی کا رخ موڑ سکتا ہے''پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت پاکستان کے دریائوں پر قبضہ کر رہا ہے جبکہ پاکستان کے حکمران ہندوستان سے دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کے لئے چھوٹے بڑے ڈیموں کی تعمیر اور بالخصوص دریائے نیلم کا رخ موڑنا نیلم ڈیم کے منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے مترادف اور سندھ طاس معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے عالمی ثالثی عدالت میں مقدمے کو کمزور پیش کیا گیا جس کا فائدہ یقینی طور پر بھارت نے حاصل کیا۔ وہ تمام لوگ اور ادارے جو ہندوستان سے تجارت کرنے کی خاطر اسے پسندیدہ قرار دینا چاہتے ہیں ان کو بھارتی آبی جارحیت، کشمیر میں لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام اور بلوچستان میں راء کی جانب سے بھڑکائی آگ نظر کیوں نہیں آتی؟ افغانستان میں اثرو رسوخ بڑھاتے ہوئے پاکستان میں تخریبی کاروائیوں کا ارتکاب جس کا اعتراف اعلیٰ سطحی حکومتی نمائندے بھی کرتے ہیں پاکستان کو نقصان پہنچانے کی بھارتی حکمت عملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ایسے فیصلے نہ کریں جو ملک وقوم کے لئے نقصان دہ ہوں۔ ہندوستان نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ یکطرفہ دوستی کے عمل کو ختم کیا جائے۔ جب تک کشمیر آزاد اور ہندو بنیئے کی پاکستان اور اسلام مخالف دشمنی ختم نہیں ہو جاتی بھارت سے دوستی نہیں ہوسکتی۔ حکمران دشمنوں کے ایجنڈے کو بے نقاب کرنے کے لئے کسی قسم کی مصلحت سے کام نہ لیں۔ ہندوستان نے خطے کا توازن خراب کرنے کے لئے جنوبی ایشیا میں اسلحے کی دوڑ کو شروع کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 365432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش