0
Monday 13 Sep 2010 13:36

63 فیصد فرانسیسی عوام نکولس سرکوزی کو پسند نہیں کرتے، رپورٹ

63 فیصد فرانسیسی عوام نکولس سرکوزی کو پسند نہیں کرتے، رپورٹ
اسلام ٹائمز [مانیٹرنگ ڈیسک]- فرانسوی مجلے میٹرو میں شائع ہونے والی ایک سروے رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ 63 فیصد فرانسیسی عوام موجودہ صدر نیکولس سرکوزی اور انکی پالیسیوں کو پسند نہیں کرتے۔ یہ رپورٹ Opinion Way نامی تحقیقاتی ادارے کی طرف سے انجام پائی ہے۔ اس سروے میں شرکت کرنے والے 3 فیصد عوام نے بے طرفی کا اظہار کیا ہے۔
فرانس میں گذشتہ چند ماہ میں انجام پانے والی سروے رپورٹس کے مطابق فرانسیسی عوام میں نکولس سرکوزی کی محبوبیت کا گراف نیچے سے نیچے آتا جا رہا ہے۔ فرانس کے عوام ملک میں موجود مختلف مسائل جیسے جابز کی کمی، بے انصافی اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے میں حکومت کو ناکام قرار دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 36958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش