0
Monday 7 Apr 2014 12:56

پاکستان میں کارروائیاں کرنے والے ڈرون جرمنی سے اڑتے تھے، روسی ریڈیو

پاکستان میں کارروائیاں کرنے والے ڈرون جرمنی سے اڑتے تھے، روسی ریڈیو
اسلام ٹائمز۔ وائس آف رشیا نے ریٹائرڈ شدہ ڈرون آپریٹر کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں کارروائیاں کرنے والے ڈرون جرمنی سے اڑائے جاتے رہے۔ روسی ریڈیو کے مطابق پاکستان میں 1 ہزار سے زائد ڈرون آپریشن کرنے والے برانڈن بریانٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی ڈرون جنگ جرمنی کے بغیر ممکن نہ تھی۔ اس کا کہنا ہے کہ جرمنی کی رامسٹین ایئربیس پاکستان میں ڈرون کارروائیوں کے لئے استعمال کی جاتی تھی اور صرف اس کے یونٹ کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں میں 1200 سے زائد لوگوں کو پاکستان میں مارا گیا۔ برانڈن 2011 میں امریکی فضائیہ سے ریٹائر ہو گیا تھا۔ اس کا دعویٰ ہے کہ جرمنی میں موجود سی آئی اے کی خصوصی ٹیم ڈرون سے حاصل ہونے والی معلومات کا تجزیہ بھی کرتی ہے جس کے بعد یہ معلومات امریکہ بھیجی جاتی ہیں، اس حوالے سے جرمنی کی حکومت کا موقف ہے کہ امریکہ کو صرف بغیر ہتھیاروں والے ڈرون جرمنی سے اڑانے کی اجازت ہے اور امریکی ہوائی اڈوں کی جرمنی میں موجودگی 1950 میں کئے جانے والے دفاعی معاہدے کے تحت ہے۔ اس حوالے سے جرمنی میں بھی مختلف اخبارات کی جانب سے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حقائق سامنے لائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 370019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش