0
Monday 5 May 2014 08:51

مقبوضہ کشمیر، گرفتاریوں کو طول دینا انتقام گیری، سید علی گیلانی

مقبوضہ کشمیر، گرفتاریوں کو طول دینا انتقام گیری، سید علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے حریت لیڈران اور کارکنان کو تھانوں میں طویل مدت تک گرفتار رکھنے کے اوچھے ہتھکنڈوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ گرفتاریاں اور پھر ان کو طول دینا نہ صرف بلاجواز ہے بلکہ کھلم کھلا انتقام گیری ہے، علی گیلانی نے کہا کہ بھارت سیاسی سطح پر ہمارا مقابلہ کرنے میں ناکام رہنے کے بعد تحریکی راہنماؤں کو بند کرکے ہمارے کام کرنے پر قدغن لگا رہا ہے اور ہماری آواز کو عوام تک پہنچنے نہیں دیتا ہے۔ حکمران سیاسی شکست کے بعد صرف اور صرف انتقام گیری کی پالیسی پر گامزن ہیں، علی گیلانی نے ان گرفتاریوں اور طویل نظر بندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حریت کے ترجمان ایاز اکبر کو حیدرپورہ سرینگر مرکزی دفتر سے گرفتار کرکے پارمپورہ تھانے میں بند کیا گیا، حالانکہ ایاز اکبر مرکزی دفتر میں بھی پولیس کی حراست میں ہی تھے جبکہ ایاز اکبر کی اہلیہ کینسر کی مہلک بیماری میں مبتلا ہے، اس نازک مرحلے پر ایاز اکبر کو تھانے میں بند کرکے رکھنا نہ صرف پولیس کے غیر انسانی اور غیر اخلاقی چہرے کی عکاسی ہے بلکہ کھلی انتقام گیری ہے۔
خبر کا کوڈ : 379219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش