0
Thursday 23 Sep 2010 10:38

پیپلز پارٹی کور کمیٹی کا اجلاس،جمہوریت کے تحفظ کا عزم ،ملک چھوڑ کر بھاگنے والا نہیں،آصف زرداری

پیپلز پارٹی کور کمیٹی کا اجلاس،جمہوریت کے تحفظ کا عزم ،ملک چھوڑ کر بھاگنے والا نہیں،آصف زرداری
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک چھوڑ کر بھاگنے والا نہیں،ہر قسم کے مقابلے کے لئے تیار ہوں،جمہوریت کی مضبوطی کے لئے پیپلزپارٹی کے وزراء شہباز شریف کو برداشت کریں،مشکل حالات ہیں،مگر پیپلزپارٹی پنجاب کا بینہ کا حصہ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف سیاسی آدمی ہیں،انہیں سپورٹ کرنا ہے،ہم سیاسی لوگ ہیں اور سیاسی لوگوں کی مدد کریں گے،جمہوری نظام کو سنبھالنا اور چلانا جانتے ہیں۔
بدھ کو ایوان صدر میں پنجاب کابینہ میں پیپلزپارٹی کے وزراء سے ملاقات اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر زرداری نے واضح الفاظ میں کہا کہ حالات کچھ بھی ہوں،جمہوریت کو پٹری سے اترنے نہیں دیں گے۔ذرائع کے مطابق صدر سے ملاقات میں پارٹی کے پنجاب کابینہ کے وزراء نے شکایت کی کہ پنجاب میں پی پی پی کے وزراء کو حکومتی امور پر اعتماد اور پالیسی میں انہیں شریک نہیں کیا جاتا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیلاب کی صورت حال،امدادی سرگرمیوں،جمہوری نظام میں مشکلات، حالیہ ضمنی انتخابات سمیت دیگر سیاسی امور زیر بحث آئے۔صدر زرداری نے وزراء سے کہا کہ جمہوریت کا تحفظ پی پی پی سے زیادہ کوئی نہیں کرنا جانتا،وزراء اور ارکان پارلیمان سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد کریں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں اس عزم کو دہرایا گیا ہے کہ پارلیمانی جمہوریت اور اداروں کا تحفظ کیا جائے گا۔پیپلزپارٹی کور کمیٹی کا اجلاس ایوان صدر میں ہوا۔اجلاس میں پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں اور کابینہ کے ارکان کے علاوہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی شریک ہوئے۔صدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا تحفظ پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی نہیں جانتا اور پنجاب حکومت سے تعلقات جاری رکھیں گے۔مشکل حالات میں ملک چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں۔تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور بحالی کے کام سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

خبر کا کوڈ : 37976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش