0
Saturday 18 Sep 2010 21:40

کسی کے کہنے سے حکومتیں نہیں بدلتیں،وقت ضائع نہ کیا جائے،وزیراعظم

کسی کے کہنے سے حکومتیں نہیں بدلتیں،وقت ضائع نہ کیا جائے،وزیراعظم
لاہور:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کسی کے کچھ کہنے سے حکومت کہیں نہیں جا رہی،غیر آئینی تبدیلی کی بات کرنیوالے اپنا وقت ضائع نہ کریں۔لاہور چیمبر کی لائف اچیومنٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جو لوگ ایسا سوچ رہے ہیں وہ بتائیں کہ ہمیں نکال کر کس کو لائیں گے اور وہ کون ہے،جس پر چاروں صوبے متفق ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کو چاروں صوبوں میں حمایت حاصل ہے،اسے دیوار سے لگانا درست نہیں ہو گا،غیر آئینی تبدیلی کی بات کرنے والے اپنا وقت ضائع نہ کریں،ایسا سوچنے والے ملک کیخلاف سازش کرینگے،وہ ایسا متبادل بتائیں جو چاروں صوبوں کو اکٹھا کریگا۔انکا کہنا تھا کہ وہ اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ پارلیمنٹ ان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔وزیر اعظم نے کہا جب میں اقتدار میں آیا تو لوگ مجھے تین تین ماہ کی توسیع دینے لگے۔انکا کہنا تھا کہ بار بار توسیع کی باتیں کرنے والوں کو اب غیر ت آنی چاہیے،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی پارلیمنٹ کو مس نہیں کیا،انکا نام گینز بک آف ورلڈ ریکار ڈ میں درج ہو گا۔
دو سال میں صدر زرداری نے تین بار پارلیمنٹ سے خطاب کیا،یہ فوج میری ہے،پاکستان کی ہے،امریکا کی نہیں ہے۔ہم نے یورپی یونین کی مارکیٹ تک رسائی حاصل کر لی ہے،دو کروڑ لوگ سڑکوں پر بیٹھے ہیں ان کی خدمت کریں،دہشتگردی،این ایف سی،اٹھارویں ترمیم کی طرح سیلاب کے مسئلے پر بھی قوم کو اکھٹا کرینگے،اب لوگوں کی جانب سے مڈٹرم الیکشن کی بات نہیں کی جا رہی،کیونکہ ضمنی الیکشن پیپلزپارٹی جیت گئی ہے،نو میں سے سات نشتیں پیپلزپارٹی نے حاصل کر لیں۔
بعض لوگوں نے یہ بھی کہا کہ سیلاب بھی پیپلزپارٹی لے کر آئی ہے، پیپلزپارٹی کا زندہ رہنا ملکی سلامتی کے لیے ضروری ہے،غیر آئینی تبدیلی کی سازش کرنے والے ملک کو توڑ نے کی سازش کرینگے،وہ اپنا وقت ضائع نہ کریں،منتخب حکومت کا احترام کریں،پیپلزپارٹی کو دیوار سے لگانا درست نہیں،تبدیلی کی بات کرنے والے متبادل بتائیں،کسی کے کہنے سے حکومتیں نہیں بدلتیں،گیس اور بجلی کا مسئلہ،لوڈ مینجمنٹ کے ساتھ صنعتوں کو 100فیصد بجلی فراہم کرنے کی کوشش ہے اور اس امر کو یقینی بنائیں گے۔لااینڈ آرڈر کا مسئلہ دہشتگردی کے ساتھ ہے،پہلی ترجیح دہشتگردی ختم کرنا ہے،امداد کا پیسہ کھانے کا الزام لگانے والے ہمارا نہیں،دو کروڑ سیلاب متاثرین کا ہی خیال کریں۔

خبر کا کوڈ : 37480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش