0
Thursday 23 Sep 2010 11:55

جوہری تنازع،ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں،امریکا

جوہری تنازع،ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں،امریکا
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکا سمیت چھ عالمی طاقتوں کا کہنا ہے کہ وہ جوہری تنازع کے فوری حل کے لیے ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایک ضمنی ملاقات میں امریکا،روس،چین،برطانیہ،فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے ایران کے ساتھ جوہری تنازع کے حل کے لیے نئی سفارتی کوشش کا اعلان کیا۔ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چھ عالمی طاقتیں ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے جوہری تنازع کے فوری حل میں سنجیدہ ہیں۔اعلامیے کے مطابق چھ عالمی طاقتیں ایرانی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ فوری ملاقات کی خواہش مند ہیں۔
 یاد رہے کہ ایران اول دن سے ہی کہہ رہا ہے،ایٹمی پروگرام کے مسئلہ کو عادلانہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے،اور اس مسئلہ کو سلامتی کونسل میں لے جا کر سیاسی نہ بنایا جائے۔کیونکہ سلامتی کونسل کی غیر منصفانہ پابندیاں اس مسئلہ کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہو سکتیں۔







Print

خبر کا کوڈ : 37991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش