0
Wednesday 7 May 2014 16:58

شام، تکفیری باغی گروہ کا سربراہ شیخ قاسم النصوح اپنی نواسی کے ساتھ جہاد النکاح کرتے ہوئے گرفتار

شام، تکفیری باغی گروہ کا سربراہ شیخ قاسم النصوح اپنی نواسی کے ساتھ جہاد النکاح کرتے ہوئے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شام میں بشار الاسد کی اسرائیل مخالف حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والے گروہ احباب الصحابہ کا سربراہ اپنی نواسی کے ساتھ جہاد النکاح (زنا) کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شامی فوجیوں نے احباب الصحابہ کا سربراہ شیخ محمد قاسم النصوح کو عین اس حالت میں گرفتار کیا کہ جب وہ اپنی نواسی کے ساتھ جہاد النکاح میں مشغول تھا۔ شامی فوج نے شیخ محمد قاسم النصوح اور اس کی نواسی کو حکومت کے خلاف بغاوت اور جہاد النکاح (زنا) کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ شامی باغیوں کی جنسی تسکین کیلئے سعودی عرب کے مفتی العریفی نے جہاد النکاح کا فتویٰ دیا تھا، بعدازاں ایک اور سعودی مفتی شیخ ناصر العمر نے محرم خواتین سے بھی جہاد النکاح کو جائز قرار دیا تھا۔ عالم اسلام کے تمام مکاتب فکر کی طرف سے اس فتوے کی شدید مذمت کی گئی اور اسے زنا اور ایک عظیم بدعت قرار دیا۔ اب تک ہزاروں کی تعداد میں مختلف ممالک کی لڑکیاں شامی باغیوں کی ہوس کا نشانہ بن چکی ہیں، بعض کے واقعات سامنے آچکے ہیں لیکن اب بھی نہ جانے کتنی ہی خواتین اس بدعت کا شکار ہورہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 380122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش