0
Sunday 18 May 2014 11:50

ایم ڈبلیو ایم سمیت شیعہ سنی جماعتوں اور کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس، جیو بند کرنے کا مطالبہ

ایم ڈبلیو ایم سمیت شیعہ سنی جماعتوں اور کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس، جیو بند کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام و عمائدین کے اعلیٰ سطحی وفد نے کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے چیئرمین اور مرکزی صدر سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عمائدین جن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا مختار امامی، سید علی حسین نقوی، عالم کربلائی، آصف صفوی، مولانا نشان حیدر، جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر مولانا محمد حسین مسعودی، پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما مطلوب اعوان، مرکزی تنظیم عزاء کے صدر سلمان مجتبیٰ نقوی، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما قیصر اقبال قادری، ذاکرین امامیہ کے صدر علامہ نثار قلندری، آئی ایس او کراچی کے رہنما قاسم نقوی، امامیہ آرگنائزیشن کے رہنما رضا جعفری، مرکزی جماعت اہلسنت کے صدر مولانا عبدالغفار سومرو سمیت افتخار مہدی اور دیگر شریک تھے جبکہ کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کی جانب سے چیئرمین غفران مجتبیٰ، مرکزی صدر کیپٹن (ر) جبار احمد خان سمیت ملک عارف اور دیگر بھی موجود تھے۔ 

اجلاس میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عمائدین نے مشترکہ طور پر کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے مرکزی صدر اور چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ جیو اور جنگ گروپ کی جانب سے کی جانے والی توہین اہلبیت علیہم السلام پر جیو کی نشریات کو فی الفرر ملک بھر میں بند کر دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیو ٹی وی کی جانب سے آل رسول (ص) کی شان میں کی جانے والی گستاخی ناقابل معافی ہے اور پوری قوم سمیت دنیا بھر میں بسنے والے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے، قوم جیو ٹی وی کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ علمائے کرام اور عمائدین کا مزید کہنا تھا کہ پیمرا کو چاہئیے کہ جیو ٹی وی کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نشریات و اطلاعات سمیت وزارت مذہبی امور نے اس معاملے پر کسی قسم کا کردار ادا نہیں کیا جو حکومت کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیمرا کے ذریعے فی الفور توہین اہلبیت علیہم السلام کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے اور عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے جیو ٹی وی کی نشریات کو فی الفور بند کر دیا جائے۔ 

تنظیموں کے وفد کا کہنا تھا کہ ایک ایسا ضابطہ اخلاق متعارف کروایا جانا چاہئیے کہ کس بھی ٹی وی چینل کو ایسی غلطیوں پر سخت سے سخت سزا دی جانی چاہئیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم کسی سے ذاتی دشمنی نہیں رکھتے تاہم کوئی بھی شعائر اللہ کی توہین کرے گا تو ہم خاموش نہی رہیں گے اور جرم کے مرتکب ٹی وی چینلز کو سزا دی جانی چاہئیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جیو ٹی وی کو عبرت ناک سزا دی جائے تا کہ دوسروں کو بھی نصیحت حاصل ہو سکے۔ مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر کیپٹن (ر) جبار احمد خان نے کہا کہ کیبل آپریٹرز پوری قوم کی طرح اس احتجاج میں برابر کے شریک ہیں اور ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ اگر پیمرا نے جیو ٹی وی کی توہین اہل بیت علیہم السلام والے مسئلے پر سنجیدہ کارروائی انجام نہ دی تو کیبل آپریٹرز ملک بھر میں جیو ٹی وی کا بلیک آؤٹ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے علمائے کرام اور عمائدین کو وفد کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کیبل آپریٹرز پوری قوم کے ساتھ ہیں اور کسی قسم کی ناانصافی کو برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے پیمرا کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا نے فی الفور کارروائی انجام نہ دی تو کیبل آپریٹرز جیو ٹی وی کی نشریات کو ملک بھر میں بند کر دیں گے۔

پریس کانفرنس میں جیو ٹی وی کے رپورٹر کے سوال کے جواب میں علامہ مختار امامی کہنا تھا کہ اگر غلطی انفرادی ہوتی تو معاف کر دی جاتی لیکن اس معاملے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی جو دل آذاری ہوئی ہے وہ ناقابل معافی ہے اور ہم ہر اُس پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کی مذمت کرتے ہیں جن سے یہ کام ہوا۔ ایک سوال کے جواب میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری سیایات علی حسین نقوی نے کہا کے بات غلطی کی نہیں ہے امت مسلمہ کی نظر میں یہ غلطی نہیں گناہ کبیرہ ہے کیونکہ اس پروگرام میں آل رسول  اور اصحاب کرام کی شان میں گستاخی کی گئی ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے جنگ اور جیو ٹی وی اس قسم کی حرکات متواتر کرتے رہے ہیں، بلخوص محرم الحرام کے ایام میں مذہبی اشوز پر فرقہ واریت پھلائی جاتی رہی ہے اور روزنامہ جنگ میں اشتہارات میں علیہ السلام لگانے کی پابندی بھی لگی ہوئی ہے جس سے ملت اسلامیہ کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 383768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش