0
Tuesday 10 Jun 2014 23:53

تفتان، سکیورٹی اداروں نے ہاشمی ہوٹل سے دو خودکش جیکٹ، دستی بم اور اسلحہ بارود برآمد کرلیا

تفتان، سکیورٹی اداروں نے ہاشمی ہوٹل سے دو خودکش جیکٹ، دستی بم اور اسلحہ بارود برآمد کرلیا
اسلام ٹائمز۔ تفتان میں زائرین پر ہونے والے خودکش حملوں کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے خودکش جیکٹ، دستی بم اور اسلحہ بارود برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا۔ گذشتہ دنوں تفتان بارڈر کے قریب ایران سے آنے والے زائرین پر خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 24 زائرین شہید اور 18 سے زائد زخمی ہوئے۔ لیویز فورس، فرنٹیئر کور و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے منگل کو مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے 9 عدد دستی بم، ایک خودکش جیکٹ، 2 کلا شنکوف، 230 کلاشنکوف کے راؤنڈز برآمد کرلئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خودکش جیکٹ اور دستی بموں کا ناکارہ بنادیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہوٹل کو سکیورٹی کلرنس دیدی، جبکہ دوسری جانب خودکش حملے کے بعد بند ہونے والے تفتان بارڈر پر تجارتی و کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں۔ زائرین پر حملے کے بعد ایرانی حکام نے تفتان زیروپوائنٹ گیٹ اور راہداری گیٹ کو بند کر دیا۔ جس کی وجہ سے تجارتی و معاشی سرگرمیاں مکمل طور پر بند رہیں۔ واقعہ کے بعد لیویز فورس نے علاقے کی سکیورٹی کلیرنس دیدی۔ جس سے تفتان بازار میں دکانیں جزوی طور پر کھول دی گئی ہیں، تاہم خوف اور سوگ کا ماحول بدستور برقرار ہے۔
خبر کا کوڈ : 390896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش