0
Thursday 17 Jul 2014 00:13

سندھ حکومت کا کراچی میں یوم علی (ع) کے موقع پر فوج کو اسٹینڈ بائی رکھنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا کراچی میں یوم علی (ع) کے موقع پر فوج کو اسٹینڈ بائی رکھنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پولیس کو کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بلا تفریق کارروائیوں کا حکم دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یوم علی علیہ السلام کے موقع پر سیکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے 12 ہزار پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات کئے جائیں گے، جلوس کی گزرگاہوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ سے کلیئر کرایا جائے گا اور جلوسوں کو کلوز سرکٹ کیمروں کے ذریعے مانیٹر بھی کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں یوم علی علیہ السلام کے روز شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کو بھی اسٹینڈ بائی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس 21 رمضان المبارک کو یوم علی علیہ السلام کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کو یقینی بنائے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے پولیس کو کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اسے بلا تفریق کارروائیوں کا بھی حکم دیا۔
خبر کا کوڈ : 399871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش