0
Saturday 2 Aug 2014 12:36

پاکستان سے لیکر شام تک جاری قتل و غارتگری میں امریکہ و اسرائیل ملوث ہے، علامہ سید ہاشم موسوی

پاکستان سے لیکر شام تک جاری قتل و غارتگری میں امریکہ و اسرائیل ملوث ہے، علامہ سید ہاشم موسوی
اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ پاکستان سے لیکر شام تک پورے خطے میں جاری قتل و غارت گری میں اسرائیل اور امریکہ ملوث ہیں۔ گذشتہ دنوں کوئٹہ میں عید کے موقع پر دو شیعہ ہزارہ جوانوں کا دن دھاڑے قتلِ عام انسانیت کے مُنہ پر زور دار طمانچہ ہے۔ ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر میں صوبائی حکومت نے عید کے دنوں میں کسی قسم کے سکیورٹی انتظامات نہیں کئے تھے۔ پورے شہر میں پولیس یا ایف سی اہلکار نہ ہونے کے برابر تھے۔ تکفیری انسانیت دشمن دہشتگردوں نے موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنی مذموم کاروائیاں جاری رکھیں۔ اسی لئے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کا کردار اس ضمن میں انتہائی قابل مذمت ہے۔ کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں حکومت کو چاہیئے کہ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور ٹریننگ کیمپس کا مکمل طور پر قلع قمع کریں۔ انکا کہنا تھا کہ اگر دہشتگردوں کو جڑ ختم نہیں کیا گیا تو اس حکومت کا انجام بھی رئیسانی حکومت سے بدتر ہوگا۔

علامہ سید ہاشم موسوی کا مزید کہنا تھا کہ مظلوم فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف او آئی سی سمیت دیگر عرب ممالک کی خاموشی باعث شرم ہے۔ عام شہریوں کو نشانہ بناکر فلسطین میں نسل کشی کی ایک نئی بدنماء تاریخ رقم کی جا رہی ہے لیکن فلسطینی عوام اور حماس کی یہ قربانیاں اور ثابت قدمی ضرور رنگ لائینگی۔ انہوں نے کہا کہ شام اور عراق سمیت مشرق وسطٰی کے تمام ممالک میں شورش کا ذمہ دار امریکہ و اسرائیل ہے۔ داعش جیسے تکفیری دہشتگردوں کو ہر قسم کا اسلحہ و مالی امداد اسرائیل ہی فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح جنت البقیع میں ایک مخصوص مائنڈ سیٹ نے پیغمبر اسلام (ص) کی آل کے مقدس مزارات کو تباہ کیا، آج اسی مائنڈ سیٹ نے حضرت شیثؑ، حضرت عمار یاسر، حضرت اویس قرنی، حضرت خالد بن ولید اور حضرت حجر بن عدی رضوان اللہ علیہم کے بعد اب پیغمبر حضرت یونس علیہ السلام کے مزار کو تباہ کرکے اپنے اسلام اور انسانیت دشمن ہونے کا واضح ثبوت دے دیا ہیں۔ داعش جیسی تنظیموں کی حمایت کرنے والے مسلمان تو کیا، انسان بھی نہیں ہو سکتے۔
خبر کا کوڈ : 402542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش