0
Saturday 2 Aug 2014 23:37

ہم تحریک انصاف کی آزادی مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

ہم تحریک انصاف کی آزادی مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود ڈومکی نے تحریک انصاف کی جانب سے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ کے حامل حکمران ووٹوں کی جانچ پڑتال اور انتخابی اصلاحات سے خوف زدہ ہیں۔ شاہانہ مزاج کے حامل وزیراعظم، عوام کے مسائل و مشکلات سے بےخبر ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے ورکرز جلد ہی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔ جس کے ذریعے مہنگائی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ اور امن و امان کی ابتر صورتحال سے ستائے عوام کی آواز بنیں گے۔ اپنی غلط پالیسیوں کے باعث نواز حکومت کا گراف تیزی سے گرا ہے اور نواز شریف غیر مقبول حکمران بن چکے ہیں۔ شاہانہ مزاج کے حامل وزیراعظم، عوام کے مسائل و مشکلات سے بےخبر ہیں۔ جعلی مینڈیٹ کے حامل حکمران ووٹوں کی جانچ پڑتال اور انتخابی اصلاحات سے خوف زدہ ہیں۔ ہم تحریک انصاف کی آزادی مارچ کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 26ویں برسی کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی۔ علامہ عارف حسین الحسینی نے پاکستان میں ضیاء آمریت کے خلاف مؤثر جدوجہد کی۔ وہ انقلاب اسلامی کے حامی اور اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے۔ اپنے پاکیزہ کردار کے باعث وہ آج بھی کروڑوں انسانوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ ان کی زندگی اور جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مخدوم سید ظفر عباس شمسی، نصیرآباد ڈویژن کے رہنماء سید عبد القادر شاہ، ضلع صحبت پور کے سیکرٹری جنرل غلام حسین شیخ، ضلع لسبیلہ کے سیکرٹری جنرل سید قربان شاہ و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 402668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش