0
Friday 29 Aug 2014 19:32

دہشت گردی اور اسلام ایک دوسرے کی ضد ہیں، عرفان مشہدی

دہشت گردی اور اسلام ایک دوسرے کی ضد ہیں، عرفان مشہدی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ پیر سید عرفان مشہدی موسوی نے کہا ہے کہ اسلام امن پسند دین ہے، بندوق کے زور پر انقلاب لانے کے دعویدار بھٹکے ہوئے لوگ ہیں، دہشت گردی اور فرقہ واریت اولیا اللہ کی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قاضی عبدالغفار قادری، علامہ فاروق ضیائی، پیر عبدللہ مشہدی اور علامہ محمد اکبر عرفانی سیمت دیگر علما و مشائخ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم نے اسلام کو حسن سلوک اور انسانیت سے پیارو محبت کے ذریعے پھیلایا، جو لوگ سمجھتے ہیں کہ اسلام کو بندوق کی گولی سے نافذ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اسلام ایک دوسرے کی ضد ہیں، اسلام امن وسلامتی کا مذہب ہے، اسلام تو کسی بے گناہ کافر کی جان لینے کی اجازت بھی نہیں دیتا۔
خبر کا کوڈ : 407237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش