0
Monday 1 Sep 2014 23:00

پاک فوج نے جاوید ہاشمی کے الزامات کو سختی سے رد کر دیا

پاک فوج نے جاوید ہاشمی کے الزامات کو سختی سے رد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ترجمان پاک فوج نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کی جانب سے موجودہ صورتحال میں پاک فوج کے کردار اور عمران خان کی حمایت کے بیان کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں جاوید ہاشمی کے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے پیچھے فوج یا آئی ایس آئی کا ہاتھ نہیں ہے، فوج ایک غیر سیاسی ادارہ ہے اور اس نے مختلف مواقعوں پر جمہوریت کی غیر مشروط حمایت بھی کی ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دیانت داری اور متحد ہونا ادارے کی قوت ہے جو فوج کے لئے باعث فخر ہے، لیکن بدقسمتی ہے کہ موجودہ تنازع میں فوج کو گھسیٹا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ انہیں عمران خان نے کہا کہ وہ فوج کے بغیر نہیں چل سکتے جبکہ عمران خان ایک منصوبہ بندی کے تحت اسلام آباد آئے ہیں، جس کا باقاعدہ اسکرپٹ لکھا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 407785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش