0
Tuesday 2 Sep 2014 12:40
سانحہ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آر کا اندراج فتح ہے

ظالم حکمران عوامی غیظ و غضب اور مظلوم عوام کے خالق کے عتاب سے نہیں بچ سکتے، علامہ شفقت شیرازی

ظالم حکمران عوامی غیظ و غضب اور مظلوم عوام کے خالق کے عتاب سے نہیں بچ سکتے، علامہ شفقت شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خارجہ امور کے سربراہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ آخركار ريڈ زون كے شہداء كے خون كی بركت سے ماڈل ٹاون لاہور كے شہداء كی ايف آئی آر اڑهائی ماه بعد كاٹ لی گئی۔ کیا جمہوریت کو ڈھال بنانے اور بدنام کرنے والے سول ڈکٹیٹر شریف برادران بتا سکتے ہیں کہ ریڈ زون کے مظلوم شہداء کی ایف آئی آر کٹوانے کے لئے انہیں اور کتنے شہداء درکار ہیں۔ سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کی آنکھوں کے سامنے گرنے والا معصوم بچوں، خواتین، آزادی اور انقلاب کے جذبہ سے سرشار جوانوں کے پرجوش خون کے ساتھ انصاف نہ ہوا تو وہ اس ظلم پر خاموش ایوانوں کو بہا کر لے جائے گا۔ زخموں سے چور اور مجروح دل بیگناہوں اور مظلوم عوام کی درد بھری آہیں اور بددعائیں ظالم حکمرانوں کے اقتدار اور فرعونیت کے خاتمے کی علامت ہیں۔
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی شعبدہ باز اور اپنی پارٹی کی مصلحت کو سلطنت کے وقار اور تحفظ پر فوقیت دینے والے پارلیمانی لیڈر ظالم و مظلوم کی تمیز کرنے سے قاصر نظر آرہے ہیں۔ اگر فرض کرلیں کہ عوام نے انہیں حقیقی مینڈیٹ دے بھی دیا ہے تو اس کی حفاظت بھی تو انکی ذمہ داری بنتی ہے۔ عوام نے اس لئے تو انہیں مینڈیٹ نہیں دیا کہ وہ پاکستانی عوام کو کبھی ماڈل ٹاون لاہور اور کبھی شارع دستور اسلام آباد پر بے رحمی سے قتل کریں۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے جرائم پر پردہ ڈالنے اور جمہوریت کے قاتلوں کی ظالمانہ حکومت کو جمہوریت کے نام سے بچانے کیلئے کوشاں یہ نہ سمجھیں کہ وہ عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں، وہ ہرگز عوام کے غیظ و غضب اور مظلوم عوام کے خالق و پرودگار کے عتاب سے بچ نہیں سکتے۔ ان انقلابیوں اور آزادی کے طلبگاروں نے عہد کر لیا ہے کہ وہ اپنی جان تو دے سکتے ہیں لیکن مزید ذلت، غرور و تکبر اور ظلم و بربریت کو برداشت نہیں کرسکتے۔
خبر کا کوڈ : 407886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش