0
Saturday 20 Sep 2014 17:49

خیبر پختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغواء کا سلسلہ عروج پر ہے، صابر شاہ

خیبر پختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغواء کا سلسلہ عروج پر ہے، صابر شاہ
اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا پیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے صوبہ کے عوام کو مایوس کیا ہے، صوبہ میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ روز کنونشن میں جیو نواز جیو اور گو عمران گو کا نعرہ لگانا چاہتے تھے لیکن زبان کی پھسلن سے گو نواز گو کا نعرہ لگ گیا۔ وہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ پیر صابر شاہ نے کہا کہ ن لیگ نے پشاور میں کامیاب کنونشن منعقد کرکے عمران خان کے چیلنج کا جواب دیدیا ہے، جو انہوں نے مسلم لیگ ن کو اپنے خطاب میں دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں نے ملکی نظام کو مفلوج کر رکھا ہے، خیبر پختونخوا حکومت گزشتہ ایک ماہ سے دھرنوں میں بیٹھی ہے، تحریک انصاف نے صوبہ کے لوگوں کو مایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغواء کا سلسلہ جاری ہے، اسپتالوں کی حالت خراب ہے، گذشتہ سال 75 ارب روپے کا بجٹ لیپس ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگرین ترین کو پی پی ایچ آئی کا ٹھیکہ نہ دینے پر شوکت یوسف زئی کی وزارت ختم کردی گئی، صابر شاہ نے کہا کہ گزشتہ روز زبان کی پھسلن سے گو نواز گو کا نعرہ لگا۔
خبر کا کوڈ : 410681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش