0
Tuesday 23 Sep 2014 22:39

علامہ امین شہیدی کیخلاف مفتی امان اللہ کے قتل کی ایف آئی آر قابل مذمت ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

علامہ امین شہیدی کیخلاف مفتی امان اللہ کے قتل کی ایف آئی آر قابل مذمت ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل شیخ کی جانب سے داعش کے خلاف فتویٰ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دور حاضر کے خوارج کے ظلم و ستم سے کوئی بھی محفوظ نہیں۔ انبیاء کرام علیہ السلام، اہل بیت اطہار (ع) اور صحابہ کرام (رض) کے مقدس مزارات پر حملے کرکے معصوم انسانوں کا خون ناحق بہانے والے دور حاضر کے خوارج ہیں، جن کے خلاف امت مسلمہ کا اتحاد قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشتگردی، انتہاء پسندی اور تعصبات کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ امین شہیدی کے خلاف راولپنڈی کے مفتی امان اللہ کے قتل کی ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اتحاد امت کی علمبردار، پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ جھوٹے مقدمات قائم کرکے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔ ریاستی ادارے قتل و غارت گری کرنے والوں کو روکیں۔ انہوں نے راجہ بازار میں امام بارگاہ کو آگ لگانے اور امام بارگاہ کے متولی کے قتل کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے علماء کرام اور سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ اپنے اتحاد، وحدت اور شعور کے ذریعہ فرقہ وارانہ نفرتوں کی سازش کو ناکام بنا دیں۔ کراچی کے بعد راولپنڈی میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی سازش کی گئی۔ شام، عراق سمیت دنیا میں کہیں بھی شیعہ سنی تصادم نہیں بلکہ یہ عالمی سامراجی اور شیطان بزرگ کی لگائی ہوئی آگ ہے۔ اس کے اسباب بھی مذہبی نہیں سیاسی ہیں۔ ہم اتحاد بین المسلمین کے ذریعے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔ بھائی کو بھائی سے لڑانے والے سامراجی ایجنٹ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 411261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش