0
Wednesday 8 Oct 2014 12:17

مظفرآباد میں یادگار شہداء زلزلہ پر دعائیہ تقریب

مظفرآباد میں یادگار شہداء زلزلہ پر دعائیہ تقریب

اسلام ٹائمز۔ کشمیر میں آنے والےتباہ کن زلزلے کو نو سال ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں مظفرآباد کی یادگارِ شہداء پر دعائیہ تقریب منعقد کی گئی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ مظفرآباد میں 8 اکتوبر 2005ء کے زلزلے کو 9 سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خضر حیات گوندل اور وزیر خزانہ آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے شرکت کی اور یادگار شہداء زلزلہ پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ 8 بج کر 52 منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ زلزلےمیں جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔ عیدالاضحی کی وجہ سے آزاد کشمیر کے صدر یا وزیراعظم سمیت کسی بھی سیاسی پارٹی کی اعلی قیادت نے اس اہم تقریب میں شرکت نہیں کی۔ دوسری طرف تعمیرنو کے عمل میں بے قاعدگیوں اور تساہل کے خلاف متاثرہ زلزلہ نے اپر اڈہ کے مقام پر احتجاجی دھرنا بھی دے رکھا ہے ان کا مطالبہ ہے کہ مظفر آباد شہر کی تعمیرنو کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے تین ارب روپے کا حصہ فراہم نہ کرنے کی وجہ سے چینی حکومت نے 12 ارب روک لیے ہیں، جس کی بنا پر شہر کی تعمیر نو کا کام روک دیا گیا ہے حکومت پاکستان اس معاملے کو حل کرے۔

خبر کا کوڈ : 413649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش