0
Friday 10 Oct 2014 22:34

مثبت وطن دوست قوتیں مٹھی بھر شرپسند عناصر کے مقابلے میں متفق و متحد ہوں، ارباب عبدالظاہر کاسی

مثبت وطن دوست قوتیں مٹھی بھر شرپسند عناصر کے مقابلے میں متفق و متحد ہوں، ارباب عبدالظاہر کاسی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نواب ارباب عبدالظاہر کاسی نے کہا ہے کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ مثبت وطن دوست قوتیں مٹھی بھر شرپسند عناصر کے مقابلے میں متفق و متحد ہوں۔ اگر ہم نے ادراک نہ کیا تو آنے والا کل گھمبیر ہو جائے گا۔ حق کے راستے پر ہوتے ہوئے اس طرح کے مصائب و مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مجھے ایک دن کے لیے بھی اپنی جدوجہد اور کردار پر پشیمانی نہیں ہوئی۔ ان تمام دوست احباب کا مشکور ہوں۔ جنہوں نے میری بازیابی میں کردار ادا کیا۔ نواب ارباب عبدالظاہر کاسی سے ہزارہ ڈیموکرٹیک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ مسلم لیگ نواز کے نوابزادہ لشکری رئیسانی، نوابزادہ امین خان جوگیزئی، رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ میر جان کاکڑ، ملک شیر جان کاسی اور دیگر سینکڑوں افراد نے ارباب ہاؤس آکر ان کو عید کی مبارکباد دی۔
خبر کا کوڈ : 414042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب