0
Friday 31 Oct 2014 18:50

سرگودہا اور فیصل آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ، رہنما سرگرم

سرگودہا اور فیصل آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ، رہنما سرگرم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی قیادت کی طرف سے سرگودھا ڈویژن میں تنظیم نو کے فیصلہ کے بعد جیالے ایک بار پھر متحرک ہو چکے ہیں۔ ذارئع کا کہنا ہے کہ سابق عہدیداران کی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں دوبارہ موقع دینے کی شرط پر، نئے چہروں نے پی پی پی قیادت سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جن عہدیداران کی کارکردگی بہتر نہ ہو گی، ان سے عہدے واپس لے لئے جائینگے، جبکہ ان کی جگہ متحرک افراد کو عہدے دیئے جائینگے، جس کیلئے محرم کے بعد باقاعدہ طور پر نئی تنظیم سازی کا آغاز کر دیا جائیگا۔ اسی طرح فیصل آباد میں یپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں ظفر اقبال طاہر نے قیادت سے اپیل کی ہے کہ پارٹی کے تنظیمی اور سیاسی حالات کی بنا پر تنظیم نو کی اشد ضرورت ہے۔ انکا کہنا ہے کہ پارٹی کو نوجوانوں اور نئے خون کی ضرورت ہے، نوجوان پارٹی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں، بدلتے ہوئے سیاسی تقاضوں کے مطابق نوجوان کارکنوں کو آگے لایا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سٹڈی سرکل بنائے جائیں ۔
خبر کا کوڈ : 417437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش