0
Sunday 2 Nov 2014 14:22

امام حسین کی مظلومیت اور مصائب پر گریہ و زاری و عزاداری ثواب رکھتی ہے، علامہ علی بخش سجادی

امام حسین کی مظلومیت اور مصائب پر گریہ و زاری و عزاداری ثواب رکھتی ہے، علامہ علی بخش سجادی
اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ سکھر و پرنسپل مدرسہ ولی العصر سکھر و جنرل سیکریٹری جامعہ مدارس امامیہ پاکستان علامہ علی بخش سجادی نے جامع مسجد حیدری پرانہ سکھر میں نمازیوں کے اجتماع اور مجالس عزا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کی تحریک انسانوں میں ایثار، شجاعت، نیکی سے محبت اور برائی سے نفرت، ظلم و ظالم سے بغاوت اور مظلوم سے ہمدردی کا درس دیتی ہے، امام حسین ؑ اور کربلا کے شہداء کی مظلومیت اور مصائب پر گریہ و زاری و عزادری ثواب رکھتی ہے اور اس کے ساتھ عزادری اور گریہ سے انسان میں ہمدردی کے جذبات اور قربانی کا جذبہ و ولولہ پیدا ہوتا ہے، پاکستان میں شرپسند ملکی امن امان کو بہانہ بازی اور بیرونی اشاروں پر تباہ کرنا چاہتے ہیں، حکومت ان کے خلاف عملی طور پر آپریشن کرے اور ان کے شر سے ملک و عوام کو محفوظ رکھے، بلوچستان حکومت اور کراچی انتظامیہ نے دہشتگردی کے منصوبوں کو ناکام کرکے قابل تعریف عمل انجام دیا ہے لیکن دہشتگردی کرنے والے عناصر اس کے باوجود مختلف عزادری کے پروگراموں اور مقامات پر مذموم کوششیں کر رہے ہیں جن کو مکمل روکنے میں حکومت کردار ادا کرے۔

درایں اثناء مدرسہ ولی العصر سکھر میں عشرہ محرم کی مجالس امام حسینؑ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طالب حسین مطہری نے کہا ہے کہ امام حسین کی مجالس، ماتم، نوحہ خوانی، سبیل و جلوس سے کربلا کے شہداء کی یاد کے ساتھ عظیم مقاصد کو زندہ رکھا جاتا ہے، امام حسین ع کی مجالس و عزاداری سے انسان ذات کو بیداری ملتی ہے، تمام مسلمان امام حسین ؑ کو یاد کرکے نواسہ رسول اکرم ﷺ سے محبت کا ثبوت دیتے ہیں، دنیا کے جابر حکومتیں و قوتیں ان عظیم شہداء کی یاد کو ختم کرنے کی کوشش کرکے تھک گئے لیکن ان کو پسپائی اور پشیمانی و ناکامی ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 417726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش