0
Saturday 8 Nov 2014 22:12

تحریک انصاف کے 25 اراکین اسمبلی استعفوں کے لیے تیار نہیں ہیں، مخدوم جاوید ہاشمی

تحریک انصاف کے 25 اراکین اسمبلی استعفوں کے لیے تیار نہیں ہیں، مخدوم جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر اور بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے25اراکین اسمبلی استعفوں کے لیے تیار نہیں ہیں، یہاں تک کہ جب میں جب استعفی دینے لگا تو مجھے بھی فاروڈبلاک بنانے کا کہا گیا لیکن میں نے فاروڈبلاک نہیں بنایا۔ ان خیالات کا اظہاراُنہوں نے علاج کے لیے لندن روانگی سے قبل ملتان میں اپنی رہائش پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ سیاسی ماحول میں بہت سی تبدیلیاں رونماہونے والی ہیں، 7نومبر کے بعد بحران پیداکرنے والی قوتیں ناکام ہوگئی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کو آگاہ کیا تھا کہ کچھ لوگ سپریم کورٹ اور پاک فوج استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، میں بذات خود دھرنوں کو غلط سمجھتا ہوں اب بھی وقت ہے کہ کوئی باعزت راستہ نکالا جائے۔
خبر کا کوڈ : 418601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش